Thursday, 16 July 2015

فیس بک ورچوئل اسسٹنٹ "منی پینی"


فیس بُک عنقریب اپنا ورچوئل اسسٹنٹ متعارف کروانے والی ہے جس کو منی پینی کا نام دیا گیا ہے۔ فیس بُک کے ایڈمنز کے مطابق منی پینی کی ضرورت اس لئے پیش آ رہی ہے کیونکہ لوگوں کو اکثر و بیشتر فیس بُک پر مختلف چیزوں کی خریداری کے لئے متعلقہ لوگوں سے رابطہ نہیں ہو پاتا ہے۔

اس کمی کو پورا کرنے کے لئے منی پینی کی ضرورت پیش آئی جو میسنجر ایپلی کیشن ہو گی جس سے صارفین متعلقہ رٹیلرز سے رابطہ آسانی کے ساتھ کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ مائکروسوفٹ، ایمازون اور ایپل کے اپنے ورچوئل اسسٹنٹ ہیں اور اب ستر کروڑ سے زائد ممبران کے ساتھ فیس بُک اس میدان میں بھی اپنے قدم جمانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

No comments:

Post a Comment