Friday, 31 July 2015

مگر اب چائے پیتا ہوں


بہت عرصہ ہواک دن
بتایا تھا مجھے اس نے
بنانا کچھ نہیں آتا
اگر میں کچھ بناتی ہوں
تو بس چائے بناتی ہوں
پیئو گے نا؟؟؟
اور میں اس بات پر
مسکراتا ہی رہتا تھا
کہ بنانا کچھ نہیں آتا
بناتی ہو تو بس چائے
مجھے چائے سے الجھن ہے
نہیں پیتا نہیں پیتا
اور اب اس بات کو گزرے
زمانے ہو گئے کتنے
نہیں معلوم مجھ کو
کہ وہ کیسی ہے
کہاں پر ہے
مگر اب چائے پیتا ہوں
بڑی کثرت سے پیتا ہوں
بڑی حسرت سے پیتا ہوں

No comments:

Post a Comment