Sunday, 30 August 2015

Which Cold Drink is more dangerous?

کوکا کولا، پیپسی، فانٹا اور سیون اپ جیسے مشروبات آج کل کی زندگی میں تقریباََ ہر انسان کی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بن چکے ہیں۔ مگر ہم یہ نہیں جانتے کہ یہ مشروبات ہماری صحت کے لئے کتنے ذیادہ نقصان دہ ہیں۔ اور جو لوگ یہ جانتے ہوئے اگر ایسے مشروبات سے پرہیز کرنے کی کوشش بھی کریں تو ان کو تمسخر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان مشروبات کی کمپنیوں نے لوگوں کو رجھانے کے لئے طرح طرح کے ہتھکنڈے اپنا رکھے ہیں جن کا شکار ہو کر کوئی بھی انسان اپنے آپ کو ان مشروبات کے نقصان دہ اثرات سے نہیں بچا پاتا۔

ان مشروبات میں کیفین اور شوگر کی اتنی کثیر مقدار پائی جاتی ہے کہ ڈاکٹرز ان مشروبات کو زہر کا نام دیتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق کڈنی فیل ہونے کی مریضوں میں جہاں تمباکو نوشی اور تیز مصالحہ والے کھانے مریضوں کی تعداد بہت ذیادہ تھی ، وہاں تقریباََ تمام مریضوں میں ان مشروبات کے پینے کا رجحان بھی بہت ذیادہ پایا گیا ہے۔

ان مشروبات میں شوگر کی اتنی کثیر مقدار استعمال ہوتی ہے کہ ڈاکٹرز نے آنے والی نسلوں میں شوگر کے مرض کا سبب ان مشروبات کو قرار دے دیا ہے۔

ان مشروبات میں ایسے کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جو ہمارے جسم سے کیلشیم کو بہت تیزی سے تباہ کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں اور آنے والی نسل میں کیلشیم کی شدید کمی، ہڈیوں کا کمزور اور ہونا اور دانتوں کا جلدی اور ذیادہ خراب ہونا جیسے امراض ذیادہ دیکھنے میں آ رہے ہیں۔



Monday, 17 August 2015

Batman Died in Batmobile Highway Crash

Batman Died in Batmobile Highway Crash

کہا جاتا ہے کہ دنیا میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں ہے مگر اچھے لوگ دنیا سے جلدی رخصت بھی ہو جاتے ہیں۔ جیسا کہ 51 سالہ لیونارڈ رابنسن جو کہ کامک بُکس، کارٹون اور فلم کے مشہور کریکٹر بیٹ مین کا روپ دھارا کرتا تھا اور زخمی اور معذور بچوں کو خوش کرنے کے لئے مختلف شہروں میں موجود بچوں کے ہسپتالوں کے چکر لگایا کرتا تھا اب اس دنیا میں نہیں رہا۔
پولیس کے بیان کے مطابق لیونارڈ رابنسن اپنی بیٹ موبائل کار کا انجن ایک مصروف روڈ کی سائیڈ پر چیک کر رہا تھا جب ایک تیز رفتار ٹویوٹا کیمری نے ان کو ٹکر دے ماری جس سے وہ جانبز نہ ہو سکے۔
لیونارڈ رابنسن کے مرنے سے جہاں لاکھوں کی تعداد میں بچے غمزدہ ہیں وہاں بچوں کے والدین کی کی آنکھیں بھی بھری ہوئی ہیں کہ اب معذور اور زخمی بچوں کو بیٹ مین بن کر کون ان کا دل بہلائے گا اور جینے کی امید دے گا۔
واشنگٹن رپورٹ کے مطابق رابنسن 25000ڈالر سے ذیادہ کی رقم ہر سال بیٹ مین سے متعلقہ چیزوں کی خرید پر صرف کرتے تھے اور ان چیزوں کے بچوں میں مفت بانٹتے تھے۔

Sunday, 16 August 2015

Ayyan Ali Black Dress Modeling in Court


آیان علی نے کورٹ میں بھی ماڈلنگ نہ چھوڑی، بہت سی متفرق تصاویر میں آیان علی کورٹ میں ہر پیشی پر نت نئے ڈیزائنز کے کپڑوں میں ملبوس نظر آتی اور شادی شدہ لوگوں کی جیب پر دبائو بڑھا جاتی کیوں کہ لڑکیوں نیں بھی ایسے کپڑوں کی ڈیمانڈ ذیادہ ہونے لگی جو آیان علی کوڑت میں پیشی کے وقت پہن کر نظر آتی تھی۔ دیکھیں آیان علی کے بلیک ڈریس میں کوڑت ماڈلنگ


















Sunday, 2 August 2015

Girls Beautiful Mehndi Designs

مہندی لگانا ہر لڑکی کا شوق ہی نہیں حق بھی ہے۔ ہر زمانے میں مہندی کے ڈیزاینز میں جدت پیدا کی گئی ہے مگر جتنا نکھار مہندی میں آج کل کے زمانے میں آیا ہے وہ پہلے کبھی بھی نہیں تھا۔ سوال کیا جاتا ہے کہ آخر مہندی کا رنگ ایک سا ہی کیوں ہوتا ہے؟ جواب میں شاعروں نے مختلف انداز سے اپنی شاعری میں اس سوال کے خوبصورت جوابات دیئے ہیں۔ ایک وقت تھا کہ جب کھلی مہندی لے کر اس کو پانی میں مکس کر کے پھر اس کے رنگ کو گھاڑھا کرنے کے لئے اس میں مختلف چیزیں شامل کی جاتی تھیں اور پھر اس مہندی کو تنکوں کے ساتھ لگایا جاتا تھا۔ مگر اب مختلف کونز کی شکل میں مختلف کمپنیوں کی مہندی نے مہندی لگانا بہت آسان کر دیا ہے۔ آئے روز مہندی کے نت نئے حیرت انگیز اور خوبصورت ترین ڈیزائنز متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ دیکھیں کہ ان کچھ خوبصورت مہندی کے ڈیزاینز میں سے آپ کا پسندیدہ سٹائل کونسا ہو سکتا ہے جو آپ خود لگا سکتی ہیں یا لڑکے اپنی محبوبہ کو لگانے کا کہہ سکتے ہیں۔























Friday, 31 July 2015

مگر اب چائے پیتا ہوں


بہت عرصہ ہواک دن
بتایا تھا مجھے اس نے
بنانا کچھ نہیں آتا
اگر میں کچھ بناتی ہوں
تو بس چائے بناتی ہوں
پیئو گے نا؟؟؟
اور میں اس بات پر
مسکراتا ہی رہتا تھا
کہ بنانا کچھ نہیں آتا
بناتی ہو تو بس چائے
مجھے چائے سے الجھن ہے
نہیں پیتا نہیں پیتا
اور اب اس بات کو گزرے
زمانے ہو گئے کتنے
نہیں معلوم مجھ کو
کہ وہ کیسی ہے
کہاں پر ہے
مگر اب چائے پیتا ہوں
بڑی کثرت سے پیتا ہوں
بڑی حسرت سے پیتا ہوں

Wednesday, 29 July 2015

Most Funny Selfie Shots

سیلفی کا شوق پہلے تو صرف شوق ہی تھا مگر اب سیلفی کا شوق جنون اختیار کر گیا ہے۔ سوشل نیٹ ورکس پر قریب 90 فیصد افراد سیلفی کے خبط میں مبتلا پائے جاتے ہیں۔ ماہرین نے سیلفی کے جنون کی حد تک شوق کو ذہنی مرض قرار دے دیا ہے۔ شاید ہی کوئی موقع ایسا ہو جہاں پر لوگ اپنی سیلفی بنانے کا موقع ہاتھ سے جانے دیتے ہوں گے۔ یہاں تک کہ اب کسی کے مرنے پر بھی سیلفی لی جاتی ہے اور اپنی مرنے پر سیلفی کے بارے میں ہدایات گھر والوں کے دی جاتی ہیں۔ کہیں آپ بھی تو سیلفی کے مرض میں مبتلا نہیں ہیں؟
ان کچھ تصاویر سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ سیلفی کا مرض کس حد تک بڑھ چکا ہے۔
کموڈ پر ٹوائلٹ پیپر کے ساتھ سیلفی بنوانے کا مقصد کسی کی سمجھ میں نہیں آتا

کیا یہ وقت ہے سیلفی بنانے کا؟؟؟

سمجھ نہیں آ رہی کہ کس کی سیلفی بنائی جا رہی ہے؟؟؟

سمجھ نہیں آ رہی کہ کس کی سیلفی بنائی جا رہی ہے؟؟؟

جان چلی جائے مگر سیلفی نا جانے پائے

گاڑی کی آگ بجھانے سے ذیادہ سیلفی لینا ضروری ہے

سمجھ نہیں آ رہی کہ کس کی سیلفی بنائی جا رہی ہے؟؟؟

یہ کون سا سٹائل ہے سیلفی کا؟؟؟

اس سیلفی میں کیا دکھانے کی کوشش کی گئی ہے؟ آدمی کی سمائل یا گھوڑے کی۔۔۔۔۔

 سمجھ نہیں آ رہی کہ کس کی سیلفی بنائی جا رہی ہے؟؟؟

سمجھ نہیں آ رہی کہ کس کی سیلفی بنائی جا رہی ہے؟؟؟

سیلفی کا جنون

کون کس کی سیلفی بنا رہا ہے؟؟؟

جب بھی اپنی باڈی پر کوئی آئل لگانے لگیں تو ساتھ سیلفی ضرور بنائیں۔

خود کشی سے پہلے سیلفی بنانا بہت ضروری ہے تا کہ آپ کی موت کا الزام کسی کے سر قتل بن کر نہ پڑے۔

بچے کو تو سایئڈ پر کر دیتے انکل۔۔۔۔۔

ٹوائلٹ پر بھی سیلفی۔۔۔۔۔

کون سی تصویر پہلے لی گئی ہے؟؟ کوئی پتہ نہیں۔۔۔۔

یہ کون سا سٹائل ہے سیلفی کا؟؟؟